2 اکتوبر 2013 - 20:30
سعودی عرب، علاقے میں صہیونی آلۂ کار

عراق کے دو پارلیمانی نمائندوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب، مشرق وسطی میں صہیونی ریاست کی پالیسیوں پر عملدرآمد کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ ان عراقی پارلیمانی نمائندوں میں سے ایک محمد الصہیود ہیں جنھوں نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، نہ صرف صیہونی آلۂ کار ملک بنا ہوا ہے بلکہ یہ ملک، علاقے کے دیگر ملکوں کے خلاف سازشوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔

ابنا: عراق کے دو پارلیمانی نمائندوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب، مشرق وسطی میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر عملدرآمد کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔ ان عراقی پارلیمانی نمائندوں میں سے ایک محمد الصہیود ہیں جنھوں نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، نہ صرف صہیونی آلۂ کار ملک بنا ہوا ہے بلکہ یہ ملک، علاقے کے دیگر ملکوں کے خلاف سازشوں میں بھی سرگرم عمل ہے۔  انھوں نے کہا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں بحران و بدامنی خاصطور سے دہشتگردانہ جرائم، کہ جنھیں بعض مغربی اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہے، علاقے میں صہیونی ریاست کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ محمد الصہیود نے کہا کہ صہیونی ریاست کی اس سازش کا مقصد لبنان، شام، عراق اور ایران کو نشانہ بنانا ہے یہی وجہ ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کو مضبوط کرنے کی کوشش، اور امریکہ کو شام پر حملہ کرنے کیلئے اکسایا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ علاقائی ممالک میں سعودی عرب کی مداخلت روکے اسلئے کہ یہ مداخلت نہ صرف علاقے بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے۔علی شبّر نے بھی فارس نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ، جو اسرائیل کا مکمل حامی ہے علاقے کی موجودہ صورت حال سے غلط فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے اسلئے کہ مشرق وسطی میں عدم استحکام، امریکہ و صہیونی ریاست کے مفاد میں ہے۔

.......

/169